بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع بڈگام میں تین نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں تین نوجوانوں کو جعلی آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا، قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی آڑ میں ضلع بھر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

29 جون کو قابض فوج نے ضلع گلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ 24 گھنٹوں کے دوران محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار کا کشمیریوں کے خلاف بڑا منصوبہ بے نقاب

گزشتہ ماہ جولائی میں کُل چھ کشمیریوں کو شہید جب کہ 38 کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں