اشتہار

کراچی کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی ہے۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی فی یونٹ 57 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق کراچی کے صارفین سے اگست، ستمبر اور اکتوبر میں 57 پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائے گا، لائف لائن صارفین کے سوا کراچی کے تمام صارفین سے یہ اضافہ وصول کیا جائے گا۔

- Advertisement -

نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کے الیکٹرک کے سوا ڈسکوز کے صارفین پہلے ہی یہ اضافہ ادا کر چکے ہیں، نیپرا فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا۔

کے الیکٹرک کے لیے فی یونٹ بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں