جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ماضی کی مقبول پاکستانی اداکارہ ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر اور ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ریما خان نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر تصویر شیئر کی جس میں انہیں سیاہ چادر اور چہرے پر ماسک لگائے خانہ کعبہ کے سامنے دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ریما خان کی مداحوں کو تربیت سے متعلق اہم نصیحت

تصویر پر انہوں نے لکھا: ’اللہ تعالیٰ پاکستان اور ہم سب پر اپنا کرم کرے، آمین‘۔

Reema Khan performs Umrah

ریما خان کی انسٹا گرام پر ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں پرواز کے دوران کہہ رہی ہیں: ’اللہ تعالیٰ میری زندگی قبول کرے، میری وطنِ عزیز اور تمام لوگوں کے لیے دعائیں ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zaib Com (@zaibcom2022)

کچھ روز قبل ریما خان نے اپنے مداحوں کی تربیت کے لیے انہیں اہم نصیحت ویڈیو کی شکل میں شیئر کی تھی۔ 19 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں انہوں نے کہا: ’آج ایک اچھی بات پڑھی اور سوچا آپ سے بھی شیئر کروں۔ گفتگو کے لیے انسان منہ تو اپنا کھولتا ہے لیکن تربیت ان کے بڑوں کی بولتی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ ہمیشہ اچھی بات بولیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں