اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کی عبوری ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافیوں پر مبینہ حملہ کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ بنی گالا میں درج صحافی پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے پولیس کو 17 اگست تک فیصل جاوید کی گرفتاری سے روک دیا جب کہ تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اگست کو جواب طلب کرلیا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مجھ پر ایک انتہائی بوگس اور جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، ایسا مقدمہ مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی۔ ہم نے کبھی خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا۔ ملک میں کرپٹ اور مجرم افراد بڑے عہدوں پر مسلط ہو چکے ہیں اور یہ ایک بڑا المیہ ہے۔ امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ ان کی حرکتوں سے سب کے سامنے واضح ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 13 اگست کو تمام پاکستانیوں کو لاہور جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے۔ حقیقی آزادی کی جانب سفر اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں