تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

باڈی بلڈر کی طیارے میں سیگریٹ نوشی، ویڈیو وائرل

بھارتی ایئرپورٹس کی سیکورٹی سوالیہ نشان بن گئی، باڈی بلڈر کی اڑتے طیارے میں سیگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ایئر کرافٹ رولز 1937 کے تحت بھارت میں دورانِ پرواز سگریٹ نوشی پر پابندی ہے۔ پھر بھی اگر کوئی مسافر، لاعلمی سگریٹ اپنے ساتھ لے جائے تو اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ وہ دوران پرواز سیگریٹ نوشی کرے۔

لیکن ایک شخص نے اڑتے طیارے میں سیگریٹ جلا کر مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں اور خود مزے سے نشستوں پر لیٹ کر ویڈیوز بنواتا رہا۔

مذکورہ شخص کی شناخت بلویندر کٹاریا عرف بوبی کے نام سے ہوئی ہے جو گڑگاؤں ضلع کے بسائی سے تعلق رکھتا ہے۔

اس کلپ نے سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا ہے اور بہت سے لوگوں نے سیکیورٹی کی حالت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -