اشتہار

رقم واپس نہ کرنے پر مسلح شہری نے بینک عملے کو یرغمال بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: معاشی بحران کے شکار لبنان میں ایک مسلح شہری رقم واپس نہ کرنے پر بینک پہنچ کر عملے سمیت صارفین کو یرغمال بنا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسلح شہری دارالحکومت بیروت میں فیڈرل بینک آف لبنان کی ایک برانچ میں داخل ہوا اور غصے میں مطالبہ کرنے لگا: ’میرے پیسے واپس کرو‘۔

شہری اپنے ساتھ پستول اور پیٹرول کا گیلن لایا ہے۔ اس نے بینک عملے اور برانچ میں موجود تمام صارفین کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ بینک کے اندر سے تین گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

- Advertisement -

سکیورٹی فورسز نے برانچ کو چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے جبکہ ٹیلی فون کے ذریعے مسلح شہری سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔

ملزم نے دھمکی ہے کہ اگر اکاؤنٹ میں موجود اس کی رقم واپس نہیں کی گئی تو عملے کو گولی مارنے کے بعد خود پر پیٹرول چھڑک کر خودکشی کر لوں گا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں تقریباً 2 لاکھ امریکی ڈالرز ہیں۔ بینک نے کسی وجہ کے باعث اکاؤنٹ کو منجمد کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں