اشتہار

بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ‘ ڈپریشن” میں تبدیل، کراچی سے چند سو کلومیٹر دور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے ’’ڈپریشن‘‘ میں تبدیل ہوگیا، ڈپریشن کراچی سے تقریباً 260 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب کےاوپر ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈپریشن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50سے55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور کراچی سےتقریباً 260 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے جبکہ ٹھٹھہ سے 280 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نظام شروع میں شمال مغربی اورپھرمغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے تاہم پاکستان کےساحلی علاقےاس موسمی نظام کے خطرے میں نہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم کی کڑی نگرانی کررہاہے، اگلے 3 دنوں کے دوران سمندری حالات انتہائی خراب رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی سندھ کےماہی گیرآج سے 14 اگست تک کھلے سمندر میں نہ جائیں جبکہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو زیادہ محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں