تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

’کرکٹ پر دھیان دو میں کوئی مُنی نہیں جو بدنام ہوجاؤں گی‘

بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت اور اداکارہ اروشی روٹیلا کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر نے اس سے پہلے اروشی روٹیلا کو کہا تھا کہ سستی شہرت کے لیے لوگ کیا کیا کرتے ہیں بہن میرا پیچھا چھوڑ دو۔‘

اب اروشی روٹیلا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘چھوٹے بھائی آپ کو کرکٹ کھیلنا چاہیے،میں کوئی مُنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی۔

واضح رہے کہ ایک بار اُروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور رشبھ پنٹ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔

داکارہ اور بھارتی کرکٹر کے درمیان یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اُروشی نے بظاہر رشبھ پنٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک شخص جس کا نام ‘RP’ ہے نے مجھ سے ملنے کیلئے ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیا۔

اس سے قبل اداکارہ نے کہا کہ میں ایک بار نئی دہلی میں شوٹنگ کررہی تھی تو مجھے تیار ہونے میں وقت لگا ، مسٹر ‘RP’ مجھ سے ہوٹل کی لابی میں ملنے آئے لیکن تقریباً 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد میں اپنے کمرے میں جاکر سو گئی، میں نے کوئی فون کالز نہیں اٹھائی ، جب میں اٹھی تو 16 کالز آئی ہوئی تھیں، مجھے کافی برا لگا کہ کسی کو مجھ سے ملنے کے لیے اتنا انتظار کرنا پڑا۔

اُروشی نے بتایا کہ پھر میں نے اس شخص سے کہا کہ جب تم ممبئی آؤ گے تب ملاقات کریں گے۔ تاہم پھر ہم ممبئی میں ملے۔

انٹرویو وائرل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹر نے جمعرات کے روز انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جسے انہوں نے بعد میں ہٹا دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -