تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

معروف امریکی اداکارہ مداحوں کو سوگوار چھوڑگئیں

نیویارک: ایک ہفتے قبل لاس اینجلس میں خوفناک کار حادثے کا شکار ہونے معروف امریکی اداکارہ این ہیچے چل بسیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں خوفناک کار حادثے کے بعد سے اداکارہ این ہیچے وینٹی لیٹر پر تھیں۔

خوفناک سڑک حادثے کے باعث ان کے دماغ پر گہری چوٹ آئی تھی جس کے باعث وہ بے ہوشی کی حالت میں تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے تقریبا ایک ہفتے بعد آج اداکارہ نے آخری سانس لی۔

یہ بھی پڑھیں: ’آزادی کے مہینے میں غلامی کی زنجیروں میں لپٹا ہمارا پاکستان

این ہیچے کی پرنسل سیکریٹری نے لوگوں کو یہ افسوسناک خبر بتاتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک روشن ستارہ، ایک
پیار کرنے والی ماں اور ایک وفادار دوست کو کھودیا ہے۔

این ہیچے نے انیس کی دہائی سے متعدد فلموں میں اداکاری کی جن میں ’سکس ڈیز، سیون نائٹس‘، ’ڈونی براسکو‘ اور ’آئی نو وٹ یو ڈیڈ لاسٹ سمر‘ شامل ہیں۔

اداکارہ کو سوپ اوپیرا ’این ادر ورلڈ‘ میں ان کردار کے لیے بھی جانا جاتا ہے، جس کے لیے اُنہوں نے انیس سو اکانوے میں ڈے ٹائم ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -