لاہور: پنجاب کے دل لاہور میں عمران خان کی آواز سے آواز ملا کر نہ صرف جلسے کے شرکا بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی عمران خان کے چاہنے والوں نے قومی ترانہ پڑھ کر قومی حمیت کی بے داری کا ثبوت دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی کے جلسے میں ہاکی اسٹیڈیم کھچا کھچ بھر گیا تھا، عوام کے سمندر میں بچے بوڑھے اور خواتین بھی شامل رہیں، قومی پرچموں اور پارٹی جھنڈوں کی بہار اتر آئی، اور عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
گلوکاروں نے ملی نغموں سے شرکا کا لہو گرمایا، ملک بھر میں کپتان کی کال پر قوم نے لبیک کہا، شہر شہر عمران خان کا خطاب براہ راست دیکھنے والوں نے جلسے کیے۔
کراچی ضلع ملیر کے علاقے سعود آباد میں بھی عوام کا جم غفیر اپنی آزادی کی خوشیاں چئیرمن عمران خان کا خطاب سن کر منا رہا ہے۔
تاریخ بدلتے ہی عوام و کارکنان نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا اور وطن عزیز کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔#جشن_آزادی_کپتان_کے_سنگ pic.twitter.com/rZOelZ9itt
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) August 13, 2022
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں دمادم مست قلندر ہوا، راولپنڈی میں لال حویلی پر عوام کا جم غفیر نکل آیا، کراچی میں ملیر، گلستان جوہر اور کشمیر روڈ سمیت مختلف مقامات پر اسکرینیں لگائی گئیں۔
حیدرآباد میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے ملک بھر کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا۔
آخری میں عمران خان زندہ باد کے پرجوش نعرے
#حقیقی_آزادی_جلسہ pic.twitter.com/8vKxlFL8hY— PTI Hyderabad (@PTIOHyderabad) August 13, 2022
سیالکوٹ میں بھی شہریوں نے بڑی اسکرین پر عمران خان کا خطاب دیکھا، مری اور فیصل آباد میں بھی جلسے کیے گئے، ملک کے دیگر چھوٹے شہروں میں بھی قوم نے عمران خان کا خطاب براہ راست دیکھا۔
عمران خان نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا
ملک بھر سے شرکا نے عمران خان کی آواز سے آواز ملا کر قومی ترانہ بھی پڑھا، جس نے شرکا کا لہو گرما دیا۔