بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

عامر خان کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی میں بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ سُپر اسٹار عامر خان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی وکیل نے عامر خان، ان کی فلم اور دیگر افراد کے لیے مقدمے کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹرز نے ’لال سنگھ چڈھا‘ کی تعریفوں کی پُل باندھ دیے

- Advertisement -

وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں بھارتی فوج کی توہین اور ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ فلم میں قابلِ اعتراض مواد شامل ہے، عامر خان کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعات 153، 153 اے، 298 اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

وکیل نے کہا: ’فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو کارگل جنگ میں لڑنے کے لیے فوج میں شامل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ یہ حقیقت ہے کہ کارگل جنگ لڑنے کے لیے فوج کے بہترین اور تربیت یافتہ جوان بھیجے گئے تھے‘۔

مزید پڑھیں: ’لال سنگھ چڈھا‘ کیخلاف بائیکاٹ مہم، عامر خان ذہنی دباؤ کا شکار

انہوں نے الزام عائد کیا کہ فلم بنانے والوں نے جان بوجھ کر مذکورہ صورتِ حال کو بھارتی فوج کے حوصلے پست کرنے اور بدنام کرنے کے لیے پیش کیا تھا۔

’لال سنگھ چڈھا‘ 11 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ یہ دراصل 1994 میں بننے والی ہالی وڈ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندی ری میک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں