بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز کی بندش: ملک بھر کی صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج، نشریات کی فوری بحالی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے وفاقی حکومت سے اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مقبول ترین چینل اے آر وائی نیوز کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہے اور حکومت کی ڈھٹائی برقرار ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

سندھ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات بند ہونے پر ملک کی صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہے۔

صحافتی تنظیمیں حکومت سے انتقامی کارروائیاں بند کرنے اور اےآروائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔

سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے ارشد انصاری نے کہا ہے کہ پیمراکیبل آپریٹرزکو اے آروائی نیوز کی نشریات بند کرنے کیلئے دھمکا رہا ہے، اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔

ارشدانصاری کا کہنا تھا کہ اےآروائی نیوز بہت بڑا چینل ہے، لوگ اسے دیکھتے ہیں پسند کرتے ہیں، تمام یونینز اور کلبز اے آر وائی نیوز کے معاملے پر ایک ہیں ، کچھ دن بعد بہت بڑا اقدام کریں گے۔

اسیکریٹری جنرل پی ایف یو جے نے کہا کہ پی پی آزادی اظہاراورآزادی صحافت پرہمیشہ کھڑی رہی ہے، حکومت نے نشریات بحالی کیلئے اقدامات نہیں کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن منسٹری نے پیمرا کو شکنجے میں لے رکھا ہے، اےآروائی کےساتھ4ہزارخاندان وابستہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں