اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیر داخلہ پنجاب کی عطا تارڑ سے متعلق دلچسپ ٹوئٹ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ریٹائرڈ) محمد ہاشم ڈوگر نے وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگی رہنما عطا تارڑ سے متعلق ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگی رہنما سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عطا تارڑ صاحب آپ نے جلال پور بھٹیاں میں تشریف لانا تھا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

ہاشم ڈوگر نے مزید لکھا ہے کہ آپ نہیں آئے میں نے آپ کی کافی کا انتظام کیا ہوا تھا اور ارادہ کرلیا ہے کہ عطا تارڑ کو کافی پلا کر ہی رہوں گا۔

 

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔

لیگی رہنما نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ میرے خلاف 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کا مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما عطا تارڑ کو بڑا عدالتی ریلیف مل گیا

درخواست ضمانت میں وکیل عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ مؤکل متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے لہذا ضمانت دی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں