جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے اور وطن واپسی کا فیصلہ وہ اپنی مرضی سے کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان قونصلیٹ جدہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سےملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پرسعودی عرب میں پاکستان کےسفیر امیرخرم راٹھور بھی موجود تھے۔

وزیرداخلہ نے سعودی وزارت داخلہ ملٹری اکیڈیمی کا بھی دورہ کیا اس دورے میں داخلی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راناثنا نے سعودی ملٹری اکیڈیمی کےجنرل کودورہ پاکستان کی دعوت دی۔

مختصر گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہا کہ قونصلرجنرل سےبریفنگ لی پاکستان جاکرمسائل حل کروں گا اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کےمسائل حال کرنا ہماری اولین ترجیحی ہے جھگڑااس بات کاہےکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہو، ووٹ کاسٹ کیلئےپاکستان جانےکےبجائے باہرسےہی ووٹ ڈالاجائے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی حکومت ہوتومسئلہ حال طلب تھا ایک یا دو بندے ہوتے ہماراجمہوری نظام ہے،200 سے زائد حلقے ہیں آپ کتنے بکسے ادھر رکھیں گے آن لائن ووٹ کاکوئی اعتبارنہیں اس میں ردبدل ہوسکتی ہے کچھ مسائل ہیں اوورسیزکےووٹ کیلئےہماری رائے ہے پہلےپاکستان، مین سسٹم ٹھیک کیاجائےوہ مضبوط ہوگاتو ووٹنگ کانظام درست ہو سکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز ملین کےحساب سے پیسے بھیج رہے ہیں آپ اپنا ایک نمائندہ ادھر سے مقرر کریں تو وہ بہتر نمائندگی کرےگا ہم اوورسیز کو ہر وہ حق دیناچاہتے ہیں جوان کی ضرورت ہے ہم پاکستان میں الیکشن کا نظام بہتر کر رہے ہیں اورکریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں