اشتہار

فنکار بھی اے آر وائی نیوز کے حق میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اے آر وائی نیوز کے حق میں بول پڑے ہیں۔ انہوں نے چینل کی نشریات فوری بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ساڑھے چار ہزار سے زائد ملازمین سمیت دنیا بھر میں ناظرین منتظر ہیں کہ حکومت کب اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال کرے گی۔

معروف اداکارہ حرا مانی نے اے آر وائی نیوز کی بندش کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے بعد اے آر وائی نیوز مزید مقبول ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

نعمان حبیب نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کی جائیں کیوں کہ ’میں ہوں اے آر وائی نیوز‘۔

اس سے قبل پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے اے آر وائی نیوز کی بندش پر مطالبہ کیا تھا کہ چینل کی نشریات فوری بحال کی جائے، اے آر وائی نیوز نے ہمیشہ سوسائٹی اور اسپورٹس کے لیے مثبت اقدام کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں