بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دفتر کے ساتھیوں کی شادی میں عدم شرکت، خاتون نے انتہائی قدم اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

دفتر کے ساتھیوں کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر خاتون نے مایوس ہوکر نوکری کو لات مار دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک چینی خاتون نے دفتر میں ساتھ کام کرنے والے 70 ساتھیوں کو اپنی شادی میں مدعو کیا تھا، تاہم ان میں سے صرف ایک نے ہی خاتون کی شادی میں شرکت کی، جس پر اس نے مایوس ہو کر اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ اس نے دفتر میں اپنے ایک تہائی ساتھیوں کو تحائف دیے اور اپنی شادی میں مدعو کیا، لیکن پھر سوچا ان میں سے چند کو مدعو کیا تو دیگر پریشان ہوجائیں گے، لہذا میں نے اپنے تمام 70 ساتھیوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے ایک دن قبل دلہن ہونیوالے دولہا کو کنگال کرکے فرار

خاتون نے کہا کہ اس نے دو ماہ قبل ہی تمام ساتھیوں کو دعوت نامہ بھیج دیا تھا، تاہم جب میری شادی کا دن آیا، تو معلوم ہوا کہ اس نے جن 70 ساتھیوں کو مدعو کیا تھا، ان میں سے صرف ایک ہی آیا ہے، جس کے باعث مہمانوں کیلئے موجود بہت سا کھانا بچ گیا اور اسے پھینکنا پڑا۔

اس نے بتایا کہ ساتھیوں کی عدم شرکت کی وجہ سے مجھے گھر والوں کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون کو شادی میں اپنے ساتھیوں کے نہ آنے پر اتنی شرمندگی محسوس ہوئی کہ اس نے اگلے ہی دن نوکری چھوڑ دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں