تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شادی سے ایک دن قبل دلہن ہونیوالے دولہا کو کنگال کرکے فرار

شادی سے ایک دن قبل دولہے کو اس وقت گہرا صدمہ پہنچا جب اس کی ہونے والی دلہن اسے کنگال کرکے فرار ہوگئی۔

شادی ایک ایسا بندھن ہے جس میں دو صنف مخالف باہمی اعتماد کے ساتھ ایک رشتے میں بندھتے ہیں لیکن لندن میں ایک لڑکی اپنے ہونیوالے شوہر کو شادی سے ایک روز قبل ہی لوٹ کر فرار ہوگئی۔

یہ جوڑا جس نے اپنی شادی خوابوں کے شہر روم کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی اور وہاں جانے کیلیے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں دولہا کو اس وقت گہرا صدمہ پہنچا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کی ہونے والی دلہن اس سے دامن چھڑا کر فرار ہوگئی ہے اور نہ صرف خود فرار ہوئی بلکہ ساتھ میں قیمتی سامان اور 5 ہزار برطانوی پاؤنڈ جس کی پاکستانی مالیت لگ بھگ پونے پانچ لاکھ روپے بنتی ہے وہ بھی ساتھ لے اڑی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انہونا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اٹلی پرواز سے کچھ وقت قبل لڑکا ہیتھرو ایئرپورٹ پر ٹوائلٹ گیا واپس آیا تو اس کی منگیتر سامان سمیت غائب تھی۔

رپورٹ کے مطابق جوڑے کی شناسائی زیادہ پرانی نہیں تھی، چند روز قبل ملاقات ہوئی تھی اور واقعہ سے ایک روز قبل ہی لڑکے نے لڑکی کو شادی کیلیے پروپوز کیا تھا جس کو لڑکی نے خوشدلی سے قبول کیا تھا اور زندگی کا نیا سفر روم میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

لڑکے نے پہلے اپنی منگیتر کو تلاش کرنے کی کوشش کی جب وہ نہ ملی تو اس نے پولیس سے رابطہ کیا اور اسے تمام تر واقعے سے آگاہ کیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 5 پر پیش آیا۔

Comments

- Advertisement -