اشتہار

ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس گھنٹوں‌ میں‌ فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ایشیا کپ میں‌ پاک بھارت ٹیمیں‌ 28 اگست کو مدمقابل آئیں‌ گی ابھی میچ میں‌ کئی روز باقی ہیں‌ لیکن بڑے مقابلے کے دوسرے مرحلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق ڈھائی گھنٹے سے بھی کم وقت میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2022 کے میچ کے لیے ٹکٹوں کی پہلی کھیپ آن لائن فروخت کے بعد فروخت ہو گئی۔

کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد کرکٹ شائقین کو مایوسی ہوئی کیونکہ 28 اگست کو شیڈول بھارت بمقابلہ پاکستان بلاک بسٹر میچ کے آن لائن ٹکٹ فروخت ہونے کے چند منٹ بعد ہی فروخت ہوگئے گئے۔ ڈھائی ہزار درہم سے شروع ہونے والی قیمتوں کے ساتھ بہت کم ٹکٹ دستیاب تھے اور جو منٹوں میں فروخت ہو گئے۔

- Advertisement -

منتظمین اگلے دنوں میں ٹکٹوں کی اگلی کھیپ جاری کریں گے باقی تمام میچز کے ٹکٹس دستیاب ہیں‌ پلیٹینم لسٹ، آفیشل ٹکٹنگ سائٹ، نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کرنے کے بعد سے شائقین پاک بھارت میچ کے لیے نشستیں بک کرنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 6 ٹیموں پر مشتمل ہے جو 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں