اشتہار

بابا صاحب نے شمشیر اور مہک کو مارنے کی دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں بابا صاحب نے اپنے بیٹے شمشیر اور بہو مہک کو مارنے کی دھمکی دے دی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 15ویں قسط میں دکھایا گیا کہ شمشیر کی کزن مہک کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیتی ہیں جس پر لوگ مہک اور شمشیر کو لے کر باتیں بنانے لگتے ہیں۔

- Advertisement -

جب شمشیر کو اس بات کا علم ہوتا ہے تو وہ اپنی کزن کو بازو سے پکڑ کر گھر میں لے آتے ہیں جس پر بابا صاحب شمشیر سے کہتے ہیں کہ چپ کرجاؤ جب میں بات کررہا ہوں تو کسی کو بیچ میں بولنے کا حق نہیں ہےْ۔؎

یہ سن کر شمشیر کہتے ہیں کہ مہک بیوی ہے میری اور میں نہیں چاہوں گا کہ کوئی اس سے اس لہجے میں بات کرے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

ادھربابا صاحب کی جانب سے مہک کے والد کو برا بھلا کہنے اوردھمکانے پر ان کے والد کو دل کا دورہ پڑتا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

شمشیر بھی اپنے سسر کے علاج معالجے میں آگے سے آگے رہتے ہیں اور ان کے اسپتال کے تمام اخراجات اٹھاتے ہیں۔

جس پر مہک کی والدہ بیٹی کو سمجھاتی ہیں کہ ہمیں شمشیر کو سمجھنے میں غلطی ہوگئی ہے وہ ایسا نہیں‌ ہے جیسا ہم اسے سمجھتے تھے ان کا کہنے کا مطلب ہوتا ہے کہ شمشیر تم سے بہت محبت کرتا ہے۔

شمشیر کی والدہ کہتی ہیں کہ ہمیں مہک کو قبول کرلینا چاہیے جس پر بابا صاحب صاف انکار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں کسی صورت میں بھی اس لڑکی کو اپنی بہو کے طور پر قبول نہیں کرسکتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

شمشیر اپنے اور مہک کے ولیمے کی بات کررہے ہوتے ہیں تو بابا صاحب دھمکی دیتے ہیں کہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے تو سمجھ جاؤ ورنہ اگلی بار اس لڑکی کے ساتھ ساتھ تمہیں بھی فارغ کردوں گا۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں