اشتہار

برطانیہ: مہنگائی میں اضافہ کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں مہنگائی کی شرح  میں اضافہ کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا، 40 سال بعد پہلی بار 10 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ شماریات نے جولائی 2022 میں مہنگائی کی اعدادو شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 10.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی کی یہ شرح فروری 1982 کے بعد سب سے زیادہ ہے، اس سے قبل جون میں بھی مہنگائی کی شرح 9.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں کساد بازاری اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے شرح سود میں ریکارڈ اضافہ

خیال رہے کہ چند روز قبل مہنگائی کی شرح کو کنٹرول کرنے اور کساد بازاری کے خطرے کے پیش نظر بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں 50 بیسز پوائٹس اضافہ کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 1.25 سے بڑھ کر 1.75 فیصد ہوگئی تھی، جو کہ 1995 کے بعد شرح سود میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

بینک آف انگلینڈ کا کہنا تھا کہ ملک میں اکتوبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 13.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، ہم جانتے ہیں اس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، لیکن یہ اقدامات ضروری تھے اگر ہم شرح سود میں اضافہ نہ کرتے تو اس سے بھی برے حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں