بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست: میڈیکل افسراور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 3 بجے طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر میڈیکل افسراور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تین بجے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ، شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری اور شعیب شاہین عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے فزیکل ریمانڈ آرڈر چیلنج کیا ہے ؟ جس پر وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے قانون کی اندر دی گئی گائیڈنس کو فالو نہیں کیا گیا۔

عدالت نے تین بجے کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جیل سپرٹنڈنٹ ،آئی جی اسلام اور میڈیکل افسر کو بھی تین بجے طلب کرلیا۔

بعد ازاں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

جس میں سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اور میڈیکل افسر جیل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی نوٹسسز جاری کردیئے۔

فریقین کو نوٹسسز جاری کرکے تین بجے ہائی کورٹ طلب کرلیا گیا ، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو آئی جی، ایس ایس پی، ایس ایچ او اور سٹی مجسٹریٹ کی جگہ پیش ہونے کا حکم دیا۔

خیال رہے شہباز گل نے سیشن کورٹ کے 48 گھنٹے کا فزیکل ریمانڈ دینے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں