اشتہار

ڈاکو رکن پنجاب اسمبلی کو لوٹ کر فرار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ننکانہ صاحب میں ڈاکوؤں نے رکن پنجاب اسمبلی مہر کاشف کو لوٹ کر موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا۔

پولیس کے مطبق رکن پنجاب اسمبلی مہر کاشف سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی، وہ اپنے بھائی اور ڈرائیور کے ہمراہ پکا قلعہ جا رہے تھے اور راستے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

ڈاکو مہر کاشف سے 45 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے رکن پنجاب اسمبلی کے علاوہ درجنوں افراد سے بھی لوٹ مار کی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی گن پوائنٹ پر لٹ گئے

تھانہ مانگٹانوالہ میں رکن پنجاب اسمبلی کے ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں