اشتہار

خطرناک کوبرا 2 فٹ کے سانپ کو نگل گیا؛ تصویر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں 6 فٹ کے خطرناک کوبرا نے 2 فٹ کے سانپ کو کھا گیا جس کی تصویر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا۔

ریاست اڈيشا کے علاقے کٹک میں نوٹیفائیڈ ایریا کے وارڈ نمبر 15 میں سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد ایک بڑے کوبرا چھوٹے سانپ کو کھا گیا جسے دیکھ کر مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ بعد ازاں سانپ ہیلپ لائن پر واقعے کی اطلاع دی گئی۔

سانپ ہیلپ لائن کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں سانپوں کو پکڑ لیا اور بعد میں انہیں علاقے سے کہیں دور کھلے مقام پر چھوڑ دی گیا۔

- Advertisement -

ٹیم کا کہنا ہے کہ ایک سانپ دوسرے سانپ پر دو وجوہات کی بنا پر حملہ آور ہوتا ہے، ایک بھوک اور دوسرا خوف وجہ ہے، ہو سکتا ہے کہ کوبرا نے بھوک کی وجہ سے چھوٹے سانپ پر حملہ کیا ہو۔

اس سے قبل امریکا میں ایک سانپ نے مرغی کے انڈے سمجھ کر دو گولف گیندیں نگل لی تھیں۔

اسکرین گراب

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں