پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک صارفین دوہری اذیت کا شکار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کے الیکٹرک کے صارفین دوہری اذیت کا شکار ہوگئے۔ صارفین کو 24 گھنٹے میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور بارش سے مزید بجلی بندش کا سامنا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں دن میں 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ 3 بار کی گئی۔ کے الیکٹرک کے 200 سے زائد فیڈرز بارش کے دوران بند ہوگئے۔

ہجرت کالونی، ریلوے کالونی، بزرٹا لائن، گزری، پنجاب کالونی، قیوم آباد، سلطان آباد، کورنگی، لانڈھی، بھٹائی آباد، کورنگی کراسنگ، منظور کالونی، اعظم بستی، اولڈ سٹی ایریا، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ ہوئی۔

مزید پڑھیں: ’لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی بجلی کاٹ دیں گے‘

گلشن حدید، رزاق آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، رضویہ سوسائٹی، پاک کالونی، منگھو پیر، مبارک ویلج، پی آئی بی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بھی شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا سامنا رہا۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں شہریوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

شاہین کمپلیکس کے قریب بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج ہوا۔ سلطان آباد مکینوں کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے معمولات متاثر ہو رہے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں