اشتہار

عدالت نے الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کروانے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سندھ کے شہر جیکب آباد کے حلقہ این اے 196 میں ضمنی الیکشن کروانے سے روک دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن این اے196 جیکب آباد میں ضمنی الیکشن نہ کرائے۔

عدالت نے وزارت قانون، سیکریٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کو نوٹس جاری کردیا۔

- Advertisement -

عدالت کی رجسٹرار ہائیکورٹ کوستمبرمیں کیس دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ الیکش نکمیشن نے محمد میاں سومرو کو چالیس دن غیر حاضری پر ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمشن نے این اے 196 جیکب آباد ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات 2 اکتوبر کو ہوگا، کاغذات نامزدگی 25 سے 27 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے لیکن عدالت نے ضمنی الیکشن کروانے سے روک دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں