تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

یورپ میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

یورپ بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی اور شدید برساتوں کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں۔ تیز ہواؤں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا ہے، طوفان کے دوران 224 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث سینکڑوں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ مختلف حادثات کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

رپورٹ کے مطابق اٹلی اور آسٹریا میں زیادہ تر اموات درخت گرنے سے ہوئیں۔تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں نے وینس کے گھنٹہ ٹاور کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

نیو زی لینڈ میں بھی موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں اور گھر بہہ گئے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہیں بلاک ہو گئیں۔

جنوبی جزیرے کے شمالی ساحل پر نیلسن شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے سبب متعلقہ حکام نے بند ٹوٹنے اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ حکام نے نیلسن اور مغربی پٹی پر ایمرجنسی الرٹ جاری کرتے ہوئے رہائشیوں کو نقل مکانی کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

Comments

- Advertisement -