جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گرفتاریوں کا خوف، 13 لیگی رہنما حفاظتی ضمانت کیلیے عدالت پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور چوہدری پرویز الہٰی پر تشدد کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر 13 لیگی رہنما حفاظتی ضمانت کیلیے عدالت پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور چوہدری پرویز الہٰی پر تشدد کیس میں پولیس کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر وفاق میں حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے 13 رہنما حفاظتی ضمانت کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

عدالت میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کرنے والوں میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ، اویس لغاری، رانا مشہود، عادل چھٹہ، شعیب برتھ، ملک غلام حبیب شامل ہیں۔
ان کے علاوہ مرزا جاوید، رانا منان، سیف الملوک، پیر خضر حیات، راجا صغیر، عبدالرؤف، بلال فاروق نے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست گزار 13 لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت ضمانت منظور کرکے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ ہے، صفائی کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں۔ درخواست میں ریاست اور انچارج تھانہ قلعہ گھر سنگھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، لیگی رہنماؤں کے لئے بُری خبر

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کیس میں پولیس نے عطاتارڑاوررانا مشہود کی گرفتاری کے لیے وارنٹ حاصل کرلیے ہیں جبکہ مرزا جاوید، رانا منان اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں