اشتہار

’کسی ن لیگی رکن کو گرفتار کیا تو سب کی گرفتاریاں ہوں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی ن لیگی رکن کو گرفتار کیا گیا تو پھر سب کی گرفتاریاں ہوں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ن لیگی رہنماؤں پر مقدمات اور گرفتاریوں کیلیے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اگر کسی ن لیگی رکن کو گرفتار کیا تو پھر سب کی گرفتاریاں ہوں گی۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

عطا تارڑ نے کہا کہ جب سے پرویز الہٰی کی حکومت آئی ہے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، پرویز الٰہی چابی والا کھلونا جس کی چابی عمران خان گھماتے ہیں۔ انہوں نے جھوٹی پٹیاں لگا کر بتایا کہ مجھ پر تشدد ہوا ہے، ہمارے خلاف پرویز الٰہی پر حملے کا کوئی ثبوت نہیں، کسی نے پرویز الہٰی کو مار پڑتے ہوئے دیکھا؟ اصل مقدمہ تو ڈپٹی اسپیکر پر حملے کا تھا کیا اس پر کوئی گرفتاری ہوئی؟ ہم پر ایک ملازم پر تشدد کا مقدمہ ڈال دیا گیا، اس ملازم کو سامنے لے آئیں۔ کل پنجاب پولیس نے ہمارے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے کیا انہیں احکامات ہیں کہ لوگوں گھروں میں داخل ہوں؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں بے بنیاد الزامات پر جیلیں بھی کاٹی ہیں، 90 نوے دن کا ریمانڈ بھگتا ہے مگر واویلا نہیں کیا۔ شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ قیدی سے ملاقات کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، ملاقات سے قبل درخواست دی جاتی ہے لیکن عمران خان کو قانون کا کچھ نہیں پتہ، کل وہ ملاقات کی اجازت لیے بغیر پمز پہنچ گئے اور واویلا کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان نے کہا تھا کہ وہ شہباز گل سے اسپتال جا کرملاقات کرنا چاہتے ہیں؟ کیا انہوں نے اس ملاقات کیلیے کسی کو درخواست دی تھی؟

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور چوہدری پرویز الہٰی پر تشدد کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر 13لیگی رہنما حفاظتی ضمانت کیلیے عدالت پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتاریوں کا خوف، 13 لیگی رہنما حفاظتی ضمانت کیلیے عدالت پہنچ گئے

درخواست گزار 13 لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت ضمانت منظور کرکے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں