جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نکول ٹیریو امریکی قونصلیٹ کراچی کی نئی قونصل جنرل مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نکول ٹیریو نے امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی کی قونصل جنرل کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خاتوں نکول ٹیریو کو امریکی قونصلیٹ کراچی کی نئی قونصل جنرل مقرر کردیا گیا، جس کے بعد انھوں نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

قونصل جنرل نے جولائی 2020 سے جولائی 2022 تک امریکی سفارت خانہ پورٹ او پرنس، ہیٹی میں ڈپٹی چیف آف مشن اور چارج ڈی افیئرز کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

نکول ٹیریو 2019-2020 میں صدر کے ایگزیکٹو آفس میں یو ایس نیشنل سیکیورٹی کونسل میں امیگریشن اور ویزا سیکیورٹی کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

اس سے قبل انھوں نے 2018-2019 میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیورو آف قونصلر افیئرز میں ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری برائے اوورسیز سٹیزنز سروسز(OCS) کی سینئر مشیر، 2017-2018 میں امریکی سفارت خانہ کابل میں پولیٹیکل کونسلر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

2014-2017 میں امریکی قونصلیٹ کاسابلانکا، مراکش میں قونصل جنرل اور 2012-2014 میں انہوں نے سپروائزری ریجنل قونصلر آفیسر کے طور پر کام کیا، جو دنیا بھرمیں 102 قونصلر سیکشنز کی مدد کرتا ہے۔

ان کی سابقہ سفارتی ذمہ داریوں میں اسلام آباد ، پاکستان میں امریکی سفارتخانہ میں پولیٹیکل آفیسر، بارباڈوس اور مشرقی کیریبین کی قونصلر چیف، بغداد، عراق میں ڈپٹی قونصلر چیف، مونٹریال، کینیڈا میں ویزا چیف، پیرس، فرانس میں قونصلر آفیسر اور لاگوس، نائیجیریا میں انفارمیشن آفیسر شامل ہیں۔

نکول نے 1997 میں نیروبی، کینیا میں قائم آمریکی سفارتخانے میں ایک انٹرن کے طور پر امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

انہوں نے 2004-2005 تک محکمہ خارجہ میں قونصلر امور کی معاون سکریٹری مورا ہارٹی کے اسٹاف اسسٹنٹ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔

نکول کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیشمارایوارڈز بھی مل چکے ہیں، ، جن میں افغانستان میں امن اور مفاہمت (2018) اور مشرقی کیریبین (2010) میں امریکی شہریوں کے لیے ان کی مدد کے لیے سپیریئر آنر ایوارڈ شامل ہیں۔

نکول امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر فارن سروس، کلاس آف آفیسر کونسلر کی کیریئر رکن ہیں۔

قونصل جنرل نکول ٹیریوامریکا اور پاکستان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پاکستانی عوام کے ساتھ منانے پر بہت خوش ہیں۔

ان کا عزم ہے کہ ہمارے مشترکہ مفاد میں تجارت، سرمایہ کاری، صاف توانائی، صحت، سلامتی، تعلیم اور دیگر ترجیحی شعبوں میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ شراکت کو مزید بہتر بنانے کی ہماری مشترکہ جہد کو جاری رکھیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں