اشتہار

ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایمسٹرڈم: ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بُری خبر ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی ،انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے رپورٹس کی روشنی میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی تجویز دی ہے جس کے باعث وہ رواں ماہ ہونے والے ایشیا کپ اور دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

میڈیکل بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو انجری کےباعث چار سےچھ ہفتے آرام کی تجویز دی گئی ہے، ممکنہ طورپر اب ان کی اکتوبر میں نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والی سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز میں واپسی ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی

پی سی بی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہا کہ شاہین آفریدی سے بات کی ہے وہ یہ خبر سن کر اپ سیٹ ہیں،وہ ایک بہادرنوجوان ہیں جلد بھرپوراندازسے کرکٹ میں واپس آئیں گے۔

ادھر پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہین مکمل صحت یابی تک اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے، ایشیا کپ کے لئے ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کل نیدر لینڈز کے خلاف کل تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کھیلے گی، قومی ٹیم پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکی ہے،پاکستانی ٹیم پیر کو روٹرڈیم سے دبئی پہنچے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں