اشتہار

بارشوں سے تباہی، پیپلز پارٹی ایم پی اے اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی نے حکومتی اراکین اسمبلی کا پارہ بھی ہائی کردیا اور رکن سندھ اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے کیلیے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی بنائی ہوئی ٹیم جب ٹنڈو محمد خان پہنچی تو حکومتی کارکردگی سے نالاں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اعجاز شاہ شیرازی ان پر ہی برس پڑے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اعجازشاہ بخاری نے وزیر اعلیٰ کی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کھری کھری سنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ تین دن سے ٹنڈو محمد خان ڈوب رہا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ کو اب یاد آیا ہے اور اس پر بھی وزیراعلیٰ نے اپنی ٹیم کو متاثری کی مدد کے بجائے خالی ہاتھ بھیجا ہے۔

پی پی رکن سندھ اسمبلی نے ٹیم سے کہا کہ تباہ کن بارشوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں ان کیلیے صرف دو ہزار خیمے دے کر ان کی غریبی کا مذاق نہ اڑائیں۔ آپ بس یہاں اجلاس کریں اور واپس کراچی چلے جائیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے پورے صوبے میں تباہی مچا دی ہے 30 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں درجنوں زخمی ہیں، ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جب کہ ہر شہر اور قصبہ برساتی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

کئی علاقوں میں صورتحال اتنی ابتر ہے کہ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں اور جو نقل مکانی نہیں کرسکتے وہ اپنے گھروں کی چھتوں پر محصور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں