جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاک فوج کے خلاف ایک اور پروپیگنڈہ بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک فوج کے خلاف ایک اور پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا، آرمی چیف کے دورہ لندن سے متعلق تمام جھوٹ ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون حرکت میں آتے ہی تمام گمراہ کن مہم کا پردہ چاک ہوگیا، ملتان کے رہائشی قانون کے طالبعلم مبین حیدر نے سچ اگل دیا، پاک فوج اور اداروں کیخلاف تضحیک آمیز پوسٹوں پر معافی مانگ لی۔

محمد مبین نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں ناسمجھی اور سیاسی وابستگی پر جو لکھا وہ درست نہیں تھا، اداروں کا احترام اور عزت ہم سب کا قومی فریضہ ہے، آئندہ ایسی غلطی دھرانے سے محتاط رہوں گا۔

نوجوان نے کہا کہ مستقبل میں قومی اداروں کے خلاف کسی مہم میں حصہ نہیں لوں گا، دوبارہ ایسی پوسٹ کرنے پر ادارے قانونی ایکشن لینے کے مجاز ہونگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں