جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شہریوں کا موٹر چور پر بہیمانہ تشدد، سر مونڈ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پانی کی موٹر چوری کرنے کے شبے میں نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر مونڈ دیا گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جمعہ کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں کچھ افراد اس شخص کو مارتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

دہلی پولیس کے مطابق وزیرآباد گاؤں کے مقامی لوگوں نے ایک چور کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور اس پر پانی کی موٹر چوری کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے اسے مارا پیٹا اور اس کا سر مونڈ دیا اس سلسلے میں مبینہ افراد کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی شناخت سکیل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں انڈین پینل کوڈ کی دفعات کے تحت مبینہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں