تازہ ترین

’مجھے ’ماماز بوائے‘ سے شادی نہیں کرنی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں شازما نے احسن کو بیٹی سارہ کے خلاف بھڑکا دیا۔

ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں بابر علی (احسن حیات)، حرا خان (سارہ)، زباب رانا (شازما)، عمر شہزاد (وہاج)، سعد قریشی (ذہین)، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

پندرہویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ شازما احسن کو سارہ کے خلاف بھڑکانے کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہیں۔

شازما کہتی ہیں کہ ’احسن مجھے لگتا ہے کہ سارہ رومی میں دلچسپی لیتی ہے آپ اپنی ضد چھوڑ کر اس کے والدین سے تو مل لیں۔‘

احسن کہتے ہیں کہ ’رومی صرف سارہ کو بلیک میل کررہا ہے اور کچھ نہیں ہے۔‘

ادھر سارہ کی بہن بیلا کے شوہر کہتے ہیں کہ ’جب سے ہم یہاں آئے ہیں سارہ کی وجہ سے مسلسل اس گھر میں ٹینشن چل رہی ہے۔‘

شازما مزید کہتی ہیں کہ ’میں جانتی تھی یہ لڑکی ایک نہ ایک دن آپ کو آزمائش میں ڈالے گی۔‘ احسن بھی کہتے ہیں یہ ’یہ صلہ دیا ہے اس نے میری محبت اور پیار کا اپنا گھر چھوڑ کر رومی کے گھر چلی گئی۔‘

ادھر سارہ ذہین سے پوچھتی ہیں کہ ’سب کو کیسے پتا چلا کہ میں رومی کے گھر گئی تھی، وہ کہتے ہیں کہ ’میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا اور میں اپنے وعدے کا پاس رکھنا جانتا ہوں۔‘

شازما احسن کو بتاتی ہیں کہ ’سارہ بیلا کو کہہ رہی تھی کہ رومی نے اس کی خاطر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔‘

وہاج سے شازما کہتی ہیں کہ ’سارہ کی شادی تو رومی سے ہی ہوگی اور میں کرواؤں گی یہ شادی وہ بھی اسی ہفتے میں کرواؤں گی۔‘

سارہ کے دوست کے والدین انہیں باتیں سناتے ہیں جس پر وہ سارہ کو منانے جاتے ہیں لیکن سارہ کہتی ہیں کہ ’مجھے ماماز بوائے سے شادی نہیں کرنی جو اپنی مرضی سے کچھ نہیں کرسکتا تمہاری تو اپنے گھر میں کوئی عزت ہی نہیں ہے۔‘

کیا احسن کی آنکھوں پر بنی شازما کے جھوٹے اعتماد کی پٹی ہٹے گی؟ کیا وہ اپنی بیٹی سارہ کو سمجھ سکیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’وہ پاگل سی‘ کی 15ویں قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -