جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کھلاڑی بیٹنگ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے ایک کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کرکٹر جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے سواروپ نگر اسکول میں پیش آیا ہے، جہاں کرکٹ میچ کے دوران بیٹنگ کرتے 30 سالہ نوجوان حبیب منڈل کو سینے پر گیند لگی جس کے بعد وہ اچانک زمین پر گر پڑا۔

حبیب کی طبیعت بگڑنے پر اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ نوجوان کے گھر والوں کو بھی اطلاع دے دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کا تعلق کولکتہ سے تھا جو یہاں اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے آیا تھا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ حبیب منڈل جمعہ کی دوپہر جب بلے بازی کے لیے آئے تو وہ بالکل صحت مند نظر آ رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں