اشتہار

’عمران خان نے دھمکی دی، اب انہیں قانون کا سامنا کرنا ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دھمکی دی ہے، اب وہ قانون کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی جی کو دھمکی دینے پر عمران خان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، عمران خان کو کارِ سرکار میں مداخلت اور دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قانون پر عمل نہ کیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا، اداروں میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عمران خان کا آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کیخلاف مقدمے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ریاستی رٹ کو چیلنج کریں، یہ رویہ ملک میں انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے۔

دوسری جانب حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے خاتون مجسٹریٹ کا نام لے کر دھمکی دی، انہوں نے آئی جی اور ڈی جی آئی کو مخاطب کر کے ڈرانے کی کوشش کی۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دھمکیاں کھلی غنڈہ گردی اور لاقانونیت ہے، عدلیہ عمران خان کے خاتون مجسٹریٹ کو دھمکی دینے کا ازخود نوٹس لے۔

حکومتی اتحد نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کارِ سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے کو دھمکیاں دینے پر قانونی کارروائی کریں، عمران خان کو آئین اور قانون کا پابند بنایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں