جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پنجاب یونیورسٹی پی ایچ ڈی کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء جہانگیر بدر نے بھی پی ایچ ڈی کر لی، وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز علم اور تحقیق کا گہوارہ ہیں، حکومت کو سرپرستی کرنی چاہیئے۔

پنجاب یونیورسٹی کا 122 واں کانووکیشن فیصل آڈیٹوریم میں ہوا، جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری سرور تھے، جنہوں نے تقریب شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے شرکت سے معذرت کر لی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیاں علم و تحقیق کا گہوارہ ہیں، بدقسمتی کی بات ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث تحقیق کا شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ علم و تحقیق کو فروغ دے کر جہالت اور دہشتگردی سمیت درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے وائس چانسلر نے سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء جہانگیر بدر سمیت پی ایچ ڈی کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔

تقریب میں مختلف سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سمیت اہم تعلیمی شخصیات شریک تھیں۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں