اشتہار

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

روٹرڈیم: پاکستان نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے  شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد وسیم جونیئر نے بھی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

- Advertisement -

قبل ازیں روٹرڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ سود مند ثابت نہ ہوا، آخری میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور مقررہ پچاس اوورز بھی نہ کھیل سکی، پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بابراعظم کے علاوہ کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکا، پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 91، محمد نواز 27، فخرزمان 26 اور آغا سلمان نے 24 رنز  بنائے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے فاسٹ بولر ڈیلاڈے نے 3 وکٹیں حاصل کی۔

نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں اوپنر عبداللہ شفیق ڈیبیو کیا۔ پاکستان نے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی، اوپنر امام الحق، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان اور حارث رؤف کی جگہ عبداللہ شفیق، زاہد محمود، محمد حارث اور شاہنواز دھانی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان پہلے دو میچز جیت کر پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں