اشتہار

عمران خان ستمبر میں فائنل کال دے کر ملک جام کردیں گے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ستمبر میں فائنل کال دے کر ملک جام کردیں گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک اہم انکشاف کردیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر اتھارٹی بنانے، یوٹیوب بند، مخالف اینکرز کو اٹھانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 13 اتحادی جماعتوں میں بندر بانٹ اور ن اور ش آمنے سامنے آگئی ہیں، آج عمران خان عوام میں ہیں اور اپوزیشن ٹوئٹ میں پھنسی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے فائنل کال دے گا اور ملک جام کردے گا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں