منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

ویڈیو: رومی کی ’چالاکیاں‘ دھری رہ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں رومی (حرا خان) کی چالاکیاں دھری رہ گئیں۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر (ثمین)، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی)، علی خان (ہالا کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ رومی کالج جانے کی بجائے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ موٹرسائیکل پر سیر سپاٹوں کو نکل جاتی ہے۔

- Advertisement -

لیکن جیسے ہی وہ چھٹی کے وقت کالج دوبارہ پہنچتی ہیں تو دروازے پر والدہ کو کھڑا دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔

رومی اس تمام صورت حال سے گھبراتے ہوئے چالاکی کرتی ہیں اور برقع اوڑھ کے کالج میں داخل ہوتی ہیں اور پھر برقع اتارنے کے بعد کالج کے کپڑوں میں ہی باہر نکلتی ہیں اور سمجھ رہی ہوتی ہیں کہ والدہ کو بیوقوف بنالیا ہے۔

اسی اثنا میں کالج کی لڑکیاں آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’رومی آج تم سارا دن کہاں تھیں وہ ہڑ بڑا کر کہتی ہیں کہ اندر ہی تھی باتیں کررہی تھی۔‘

اس پر وہ طالبات کہتی ہیں کہ نہیں تم تو تھی ہی نہیں تمہاری سب سے اچھی دوست سیڑھیوں سے گر گئی تب بھی تم نظر نہیں آئیں۔‘

رومی کی اصلیت شاہ جہاں (والدہ) کے سامنے آجاتی ہے اور وہ اسے زور دار تھپڑ رسید کرتی ہیں اور ان کی چالاکی دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں