تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہبازگل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہبازگل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ مارا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں سابق وزیراعظم عمران کے معاون خصوصی شہبازگل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ مارا ہے، ایس ایس پی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس ٹیم پارلیمنٹ لاجز پہنچی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے کمرے کی مکمل تلاشی لی، اس دوران پولیس نے کمرے سے مختلف کارڈز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے، شہباز گل کو پولیس کی نفری کیساتھ پارلیمنٹ لاجز لایا گیا۔

پولیس نے شہبازگل کے کمرے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے، جس کے متعلق شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے متعلق علم نہیں، یہ اسلحہ میرا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ کمرے کی حالت دیکھ کر لگتا ہے میری غیرموجودگی میں یہاں کوئی آیا ہے، جب کمرہ چھوڑ کر گیا تھا تو اس کی حالت ایسی نہیں تھی، ہوسکتا ہے یہ پستول میری گرفتاری کے بعد یہاں لاکر رکھا گیا ہو۔

Comments

- Advertisement -