اشتہار

حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی زیر صدارت سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن میں 28 اگست کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور جامشورو میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی اور مزید ایک اور مون سون سسٹم آنے کی اطلاعات پر الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام سے ان اضلاع میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تجاویز طلب کی تھیں جس پر ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، ٹھٹھہ، جامشورو کے علاوہ کورنگی اور ملیر کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی بارشوں کے بعد کی صورتحال اور مزید بارشوں کے امکانات پر الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی گزارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع ملیر کے بعد ضلع کورنگی کے ڈپٹی کمشنرز کی بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی تجویز

واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں 28 اگست کو بلدیاتی الیکشن شیڈول ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں