اشتہار

’کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو کروانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست بروز اتوار کو ہی ہوں گے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ کراچی ڈویژن کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے جب کہ حیدرآباد ڈویژن میں ووٹرز کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے انتخابات ملتوی کرنے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں لہذا 28 اگست کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر کیا جائے۔

خط کے مطابق سندھ میں 561 فیصد بارشیں ماضی سے زیادہ ہوئیں اور بارشوں سے 450 ارب نقصان کا تخمینہ ہے انتظامی مشینری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریلیف میں مصروف ہیں جب کہ دیگر اضلاع سےبھی کراچی حیدرآباد ڈویژن کیلئے اہلکار درکار ہیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آئی جی، کمشنرز نے بتایا متعلقہ محکموں کےحکام ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں موجودہ حالات میں مشکل ہےبلدیاتی الیکشن کادوسرامرحلہ ہوسکے محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ چندروز میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں