اسلام آباد: حکومت نے 600 سے زائد امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی دگنی کردی۔
وفاقی حکومت نے امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گوشت اور مچھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے امپورٹڈ دلیے، آٹے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 35 فیصد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برینڈڈ امپورٹڈ ڈرائی فروٹس، بادام پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 74 فیصد ہوگی جبکہ ڈرائی کیلے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 74 فیصد کردی گئی ہے۔
امپورٹڈ چاکلیٹ پر ڈیوٹی 10سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی ہے جبکہ کوکو پاؤڈر پر ڈیوٹی دس سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی ہے۔
اسی طرح امپورٹڈ باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی 30 سے بڑھا کر 49 فیصد ہوگی، جیولری باکس پر 49، امپورٹڈ کراری پر 49 جبکہ امپورٹڈ گاڑیوں پر 70 سے بڑھا کر 100 فیصد ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔