اشتہار

عمران خان کا ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

عمران خان نے دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت اپنے خلاف درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست دائر ہونے کی صورت میں جج راجا جواد حسن سماعت کریں گے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی عمران خان نےتقریرمیں کہاتمہارےاوپرکیس کرناہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج

تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روزہ راہداری ضمانت منظور کرلی تھی۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں