اشتہار

یوکرین کے جوہری پلانٹ کے عالمی معائنے میں رکاوٹ کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیف: ایٹمی توانائی ایجنسی نے یوکرین کے فرنٹ لائن جوہری پلانٹ کے دورے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے منگل کو کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی ایک ٹیم کو یوکرین کے زپورئیژا جوہری پاور پلانٹ کے معائنے کے لیے بھیجنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

سربراہ آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ بات چیت کامیاب ہو گئی تو جلد پلانٹ کا دورہ کریں گے، اس سلسلے میں تمام فریقین کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس اقوامِ متحدہ کو پلانٹ کے معائنے کی دعوت دے چکا ہے، یوکرین پلانٹ کے معائنے میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے اقوام متحدہ میں ماسکو کے نائب سفیر دمتری پولیانسکی کے حوالے سے بتایا کہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے 23 اگست کو یوکرین کے زپورئژا نیوکلیئر پاور اسٹیشن کی صورت حال کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی ہے۔

یوکرین کی فرنٹ لائن جوہری پلانٹ پر ہنگامی مشقیں، روسی گولہ باری، 7 ہلاک

واضح رہے کہ 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کرنے کے فوراً بعد، یورپ کا سب سے بڑا پاور پلانٹ، مارچ میں روس نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں یہ بار بار آگ کی زد میں آ چکا ہے، جس سے ایک ایسے ملک میں جوہری تباہی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جو ابھی تک 1986 کی چرنوبل ایٹمی تباہی کی بھیانک یادوں سے جھوجھ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں