پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سیلابی صورت حال: آرمی چیف کی فارمیشنزکو تمام وسائل بروئےکارلانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی:آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت 250ویں کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں خارجہ، داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے ملک میں سیلابی صورتحال اور فوج کی طرف سے جاری ریسکیواینڈ ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور غیرمعمولی بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Image

کانفرنس کے شرکا کو ملک میں سیلابی صورتحال، آرمی فارمیشنز کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں اور بیرونی و داخلی سلامتی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کو آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انسداد دہشت گردی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ہرمتاثرہ شخص کی دادرسی یقینی بنائی جائے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں