ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔

ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 28 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جس کے لیے ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں۔

ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو کمر درد کی شکایت ہوئی۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر کو ایم آر آئی کیلئے اسپتال بھجوادیا گیا ہے رپورٹ آنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا۔

شاہین آفریدی ٹیم سے باہر ہونے پر افسردہ

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں جن کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے ہوگا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 28 اگست کو کھیلے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں