اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

"تماشہ کرو گے لوگ تو دیکھیں گے”

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل "کیسی تیری خود غرضی” کی گزشتہ قسط میں شمشیر مہک کی بے عزتی کرنے پر بھڑک اٹھے۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 17ویں قسط میں دکھایا گیا کہ "شمشیر اپنی بھابھی کی بہن کو گھر سے اس لیے اٹھا کر لے آتے ہیں کیونکہ وہ ریسٹورنٹ میں مہک کی اپنی دوستوں کے سامنے بے عزتی کرتی ہیں وہ ان سے کہتے ہیں کہ مہک سے معافی مانگو۔”

- Advertisement -

"لیکن وہ معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی بھابھی فروا کو آواز دیتی ہیں جس پر ان کی بھابھی آکر کہتی ہیں کہ یہ اس سے کیوں معافی مانگے گی۔”

"وہ فروا سے کہتی ہیں کہ یہ مجھ سے کہہ رہا ہے کہ اس ڈرامے باز لڑکی سے معافی مانگوں، شمشیر انہیں ٹوکتے ہوئے کہتے ہیں کہ زبان سنبھال کر بات کرو۔”

شمشیر کی بھابھی فروا کہتی ہیں کہ "کیوں زبان سنبھالے تم تماشہ کرو گے تو لوگ دیکھیں گے نہیں ابھی اسی وقت اسے یہاں سے نکالو تاکہ ہم سب کی زندگی آسان ہوسکے۔ٗ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

وہ کہتے ہیں کہ "بھابھی یہ میری برداشت سے باہر ہورہا ہے، وہ کہتی ہیں کہ تو نکالو اپنی پستول اور ہم سب کو گولی ماردو۔”

یہ سب سن کر قریب کھڑی مہک ڈر جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ "رہنے دیں میں نے معاف کیا پلیز آپ کے آگے ہاتھ جوڑتی ہیں جانیں دیں۔”

فروا پھر مہک کو سناتے ہوئے کہتی ہیں کہ "تمہاری اوقات نہیں ہے معاف کرنے کی اپنا منہ بند رکھو۔”

شمشیر بھابھی سے کہتے ہیں کہ "اس سے ایسے بات نہیں کریں گی یہ میری بیوی ہے۔” فروا کہتی ہیں کہ "شکر کرو کے بابا صاحب اس وقت گھر پر نہیں ہیں ورنہ ابھی اسی وقت اسے میں گھر سے باہر نکلوا دیتی۔”

مہک شمشیر سے کہتی ہیں کہ "آپ کو میرا تماشہ بنوا کر کیا ملتا ہے۔”

کیا مہک شمشیر کی اپنے لیے محبت کو سمجھ پائیں گی؟ کیا شمشیر کے گھر والے مہک کو قبول کرلیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے کیسی تیری خود غرضی کی اگلی قسط بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں