جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ایوب کھوسہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لسبیلہ: سینئر پاکستانی اداکار ایوب کھوسہ نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

ایوب  کھوسہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت بلوچستان کے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں ہوں اور یہاں یہ صورت حال ہے۔

سینئر اداکار نے کہا کہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے میں ہائی وے کے بعد کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چھوٹی رابطہ سڑکیں بھی تباہ ہوگئیں، یہاں کے لوگوں کی زندگی اس وقت بہت زیادہ مشکل میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف لسبیلہ کی صورت حال ہے جبکہ دیگر علاقے کی حالت بھی ٹھیک نہیں۔

ویڈیو میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ جہاں آپ دیگر کام کرتے ہیں خدا کے لیے ان علاقوں میں بھی لوگوں کی مدد کے لیے آئیں، ان کی زندگی کو آسان بنائیں، اللہ پاک آپ لوگوں کو اس کا اجر دے گا۔

https://twitter.com/A__Khosa/status/1562460018275864579?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1562460018275864579%7Ctwgr%5Eeff21d21ca71c20bb0bfb4be1b21fa368999fc55%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2363797%2F24

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں